بھارت کا پاکستان کے 5 مقامات پر میزائلوں سے حملہ، 2 شہری شہید، 12 زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت کا پاکستان کے 5 مقامات پر میزائلوں سے حملہ، 2 شہری شہید، 12 زخمی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں کوٹلی میں 2 شہری شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر تیز روشنی چھا گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی، ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارت نے بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ کو بھی ٹارگٹ کیا، بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہوچکی ہے، پاکستان کا وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.