پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور آئینی عدالت کے ججز اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطح وفد کے ارکان بھی شریک ہوئے، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ترک وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے، مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کی عدلیہ کے لیے اہم ہے اور عدالتی شعبے میں تعاون کی کلید ثابت ہوگی۔

چیف جسٹس نے ترکیہ کے عدالتی نظام میں جدت اور عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، باہم منسلک ہوتی دنیا میں عدالتی نظام الگ نہیں رہ سکتا، امید ہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے عدالتی نظام کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.