ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ڈی سی کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ڈی سی کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج

چمن ریلوے پھاٹک، کانٹا گیٹ اور ریلوے ٹریک اکھاڑنے پر ڈی سی کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعدبن اسد اورضلعی انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ، مقدمہ سٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں ریلوے پولیس اسٹیشن میں درج ہوا۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، حملہ آور ہونےاوردو سے زائد افراد کی جانب سے نقصان پہنچانے سمیت6 دفعات شامل کی گئیں ۔

ایف آئی آر کے متن مزید یہ بھی  لکھا گیا کہ ریلوے پھاٹک فعال ہے یہاں سے چمن کے لئے ٹرین گزرتی ہے، پھاٹک کا کانٹا اور سگنل اکھاڑ نے سے ٹرین حادثے کا شکار ہوسکتی تھی جس میں بڑے جانی نقصان کا خطرہ تھا۔

واضح رہے محکمہ ریلوے نے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ،تحمینہ کے مطابق محکمہ ریلوے کو 15 لاکھ 99 ہزار 566روپے کا نقصان پہنچا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.