پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا

پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایک جہاز کی یقین دہانی سعودی عرب نے کی ہے، ایک جہاز امارات سے فجیرہ کے راستے آئے گا۔

پاکستان کے لیے دو خام تیل کے جہاز امریکہ سے آئیں گے، سعودی عرب اور امارات سے آنے والے جہاز 70 ہزار ٹن کروڈ آئل کے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب سے پارکو کروڈ آئل منگوائے گی، امریکہ سے سینر جیکو کروڈ آئل کے دو جہاز منگوا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.