انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کو 35 ویں جنم دن پر جذباتی پیغام

 بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ ورلڈ کپ میں مصروف ہیں لیکن انہیں اپنی بیوی انوشکا کی حمایت ہر جگہ ملتی رہتی ہے۔ 

ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ کے دن انوشکا نے منفرد انداز میں انہیں مبارکباد دی اور ان کی ماضی کی کرکٹ اچیومنٹس کا ذکر کیا۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر تین پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں سے ایک اس خبر پر مبنی تھا کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے واحد بولر ہے جنہوں نے زیرو ڈلیوری پر ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ویرات زندگی کے ہر کردار میں شاندار ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی کامیابیوں کی داستان بڑھاتا جارہا ہے۔

انہوں نے شوہر سے اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس زندگی اور اس سے بڑھ کر لامحدود وقت تک ویرات سے محبت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی یامیکا 2021 میں پیدا ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P