سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا ل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا ل

ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔

بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر کا میچ کھیلا گیا، ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔

ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کیے، سٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔

لیونل میسی نے کہا اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.