الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس مقصد کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں ایک نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت کمیشن کو ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی براہ راست جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہوگا۔

 

مجوزہ ترمیم کے مطابق اگر کسی رکن کے مالی گوشوارے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کر سکے گا۔

 

تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں، سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کی جانے والی معلومات فراہم کرنا لازم ہوگا، مقررہ وقت میں معلومات فراہم نہ کرنے والے ادارے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب تصور ہوں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

 

الیکشن کمیشن نے مجوزہ ترمیم عوامی رائے کے لیے جاری کر دی ہے اور اس پر 15 اگست تک اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں، موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد ترمیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P