کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت، مساجد میں قرآن خوانی، دعاؤں کا اہتمام – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 26واں یوم شہادت، مساجد میں قرآن خوانی، دعاؤں کا اہتمام

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، علمائے کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

علمائے کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں، شہدا کا لہو ہم پر قرض ہے، پاکستان کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ جو قومیں اپنے شہدا کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید قوم کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.