Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست دے دی

انڈونیشیا میں اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں انڈونیشیا کے بعد پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستان نے میچ میں کرغزستان کو دو ایک سے شکست دی، یہ گرین شرٹس کی مسلسل دوسری فتح اور آخری گروپ میچ تھا۔

کرغزستان کی ٹیم پاکستان سے 21 پوائنٹس اوپر تھی لیکن پاکستانی لڑکیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کو شکست سے دوچار کر دیا۔

یاد رہے کہ میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی، اس سے قبل پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More