برطانوی ٹیکس محکمے (ایچ ایم آر سی) کو ایک بڑے فشنگ اسکیم کا سامنا ہے جس میں تقریباً 1 لاکھ شہریوں کے ٹیکس اکاؤنٹس ہیک ہو گئے۔
محکمے کے مطابق اس اسکیم سے 47 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا ہے، ہیکرز نے لوگوں سے جعلی ای میلز اور پیغامات بھیج کر ان کا ذاتی ڈیٹا چوری کیا۔
اس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی، تقریباً 1 لاکھ افراد کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے ہیں تاہم ایچ ایم آر سی کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو کوئی مالی نقصان نہیں ہو گا، تمام خطرناک اکاؤنٹس کو لاک کر دیا گیا ہے، محکمہ متاثرہ افراد کو خطوط بھیج رہا ہے۔
ایچ ایم آر سی نے تمام مشکوک اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں، غلط معلومات کو ٹیکس ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔