شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیساتھ شملہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے، شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.