Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

گوادر و پسنی میں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

گوادر (این این آئی)گوادر و پسنی میں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب عوام ، ماہیگیر مشکلات کا شکار،ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی ٹیکس فری ایرانی پٹرول بھی مہنگا، ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گوادر اور پسنی میں بھی ٹیکس فری ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث مقامی غریب عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مقامی پمپ مالکان اور غیر قانونی طور پر ایرانی پٹرول فروخت کرنے والے عناصر نے من مانے نرخ مقرر کر لیے ہیں اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی میں شہریوں کو مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایرانی پٹرول نسبتاً سستا ہونے کے باعث عام آدمی کے لیے سہولت کا باعث تھا، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی قیمتوں میں اچانک اور بے قابو اضافہ غریب طبقے کے لیے ایک نیا بوجھ بن گیا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے کسی قسم کی نگرانی نہ ہونے کے باعث پمپ مالکان کھلے عام منافع خوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی فروخت اور من مانے نرخوں کا سدباب کریں تاکہ شہریوں کو مزید استحصال سے بچایا جا سکے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More