ڈی چوک ہماری منزل، ہرصورت وہاں پہنچیں گے: علی امین گنڈا پور کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈی چوک ہماری منزل، ہرصورت وہاں پہنچیں گے: علی امین گنڈا پور کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے۔

احتجاج کے لیے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، ہم واپس نہیں آئیں گے، سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کے تحفظ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے، حقیقی آزادی کے لئے سب نے نکلنا ہے، آئین کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.