جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختون خوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P