قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا وقت ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا وقت ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آئی این پی ) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے تمام قومیتوں کے اہم دنوں کو قومی سطح پر باضابطہ منانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اپنے ایک پیغام میں دنیا بھر میں بسنے والے سندھی بہن بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت لوگوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھیرتی ہے پاکستان کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے، سندھی ثقافت بھی اس گلدستے میں نمایاں ہے سندھی ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے جو دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی تمام ثقافتوں کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں انہوں نے کہا کہ ثقافت تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام اور اپنی دھرتی سے جڑے رہنے کا نام ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.