مفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انکی جماعت کے سابق ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ممکنہ شمولیت کے معاملے پر پیپلزپارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مفتاح اسماعیل سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے جون 2023 میں مسلم لیگ ن کے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہو کر سیاست چھوڑنے اعلان کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.