Daily Archives

August 3, 2025

غزہ میں اسرائیل کی پیدا کردہ بھوک سے مزید 6 چراغ گُل، فائرنگ سے مزید 22 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی پیدا کردہ بھوک نے مزید 6 زندگیوں کے چراغ گل کردیے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے امدادی کے 16 متلاشیوں سمیت مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے، اسکاٹش وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال کو واضح نسل کشی قرار دے دیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارتِ […]

سڈنی: 90 ہزار افراد کا شدید بارش میں غزہ میں امن کیلئے مارچ، امداد کی ترسیل کا مطالبہ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر دسیوں ہزار مظاہرین نے اتوار کو شدید بارش کے باوجود غرہ میں امن کے لیے مارچ کیا اور امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتظمین نے اس مظاہرے کو ’مارچ برائے انسانیت‘ کا نام دیا تھا، مارچ کے کچھ شرکا […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 ویں بار پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کردیا۔ سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پانچ جنگوں کا خاتمہ کیا، میں نے بھارت اور پاکستان کے مسئلے کا حل نکالا، ایک سال پہلے ہمارا ملک مُردہ تھا، اب ہر طرف ہمارے چرچے ہیں۔ ڈونلڈ […]

ایران کا اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ کشیدگی کے بعد ایران نے آج سے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ فضائی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور اب نہ صرف ملکی […]

مون سون کے دوران بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 299 ہو گئی۔ سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مون سیزن کے دوران 26 جون سے اب تک ہونے […]

روس میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی

روس کے کورل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی، زلزلے کے بعد جزیرہ کمچٹکا کے تین اضلاع میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی مگر پھر اسے واپس لے لیا گیا۔ یو […]

پی ٹی آئی کل سے ملک گیر آئینی تحریک کا آغاز کررہی ہے: اسد قیصر

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل سے ملک گیر پرامن اور آئینی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ صوابی سے جاری اپنے ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ تحریک پر امن  اور قانون و آئین میں دائرے میں رہ کر چلائی جائے گی، بانی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P