قلات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، اہلکار شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قلات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، اہلکار شہید

 بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے میمونکی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سڑک کنارے نصب ای ڈی دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچا نے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.