Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

حملوں میں جانی نقصان؛ کویت کا ایران کے سفارت کاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

کویت نے ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کردیا۔ 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے باضابطہ طور پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران پر مسلسل اور وحشیانہ جارحیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے نہ صرف کویت کی خودمختاری بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

آج کویت میں ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی حملوں میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعدد شہری اور اہم تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More