Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، دونوں ممالک کا فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پہلی شرط ہے، افزودہ یورینیم سے دستبرداری اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات طے ہونے پر پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں اس کے جوہری پروگرام کے ایسے پہلو بھی زیرِ بحث آ سکتے ہیں جن پر تہران ماضی میں بات کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

 

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ یہ مذاکرات بالآخر ایسے معاہدے پر منتج ہوں گے جو امریکا کیلئے قابلِ قبول ہو۔

 

مارکو روبیو کے مطابق ایران کے مؤقف میں بعض معاملات پر بات چیت کے حوالے سے ممکنہ لچک دیکھی جا رہی ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے بارے میں ابھی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More