وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ جیل بریک سنجیدہ واقعہ ہے، ڈی آئی جی جیل، سپرنٹنڈنٹ جیل اور ان کی سربراہی میں کام کرنے والوں کو معطل کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، کمیٹی انکوائری کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کرے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر تمام قیدی خود کو سرینڈر کریں، جو قیدی 24 گھنٹے کے اندر رضاکارانہ طور پر واپس آجاتے ہیں ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہوگی، جو قیدی واپس نہ آئے ان پر جیل توڑنے کی سزا 7سال قید لگے گی۔