قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.