ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دے دی

ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے آوٹ کلاس کر دیا، قومی کھلاڑیوں نے آٹھ کے آٹھ فیلڈ گول کیے۔           

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے گولز کی ہیٹرک کی جبکہ غضنفر علی نے دو گول اسکور کیے، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے، گرین شرٹس کا پہلا میچ ملائیشیا کے ساتھ چار چار گول سے برابر ہوا تھا         ۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.