تربت کے سیلاب زدہ علاقے میں پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک فوج اور ایف سی نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

تربت کے علاقے سامی میں سیلاب کے بعد علاقہ مکین مشکل صورتحال میں پھنس گئے تھے، جس پر پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے انخلا کا بروقت فیصلہ کیا اور 3 فروری کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستوں نے تربت کے سیلاب زدہ علاقے سامی میں کامیاب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔

آپریشن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے بچوں سمیت 9 افراد کو نکالنا تھا۔ ریسکیو کئے جانے افراد کو قریبی فرنٹیئر کور (جنوبی بلوچستان) کیمپ میں بروقت طبی امداد اورضروری ادویات فراہم کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P