تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی درخواست پر سماعت کی جہاں عمران خان کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے 28ستمبر اور 5اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔
سابق وزیراعظم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا، تمام تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کیں۔
جوڈیشل ہوتے ہی عمران خان جیل پولیس کی حراست میں آگئے، بانی پی ٹی آئی کے سیل سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی نفری کچھ دیر میں ہٹا دی جائے گی۔
سابق وزیراعظم کے سیل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن ڈکلیئر کیا گیا تھا۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا سیل اڈیالہ جیل کا حصہ ہوگا۔