ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان چیزوں کو ٹھیک ہونا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ازخودنوٹس پر کئی فیصلے متنازع ہیں۔ پاناما کیس کا فیصلہ ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نام پاناما میں نہیں تھا لیکن آگیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، میں نے زندگی میں کبھی ٹیکس ریٹرن میں تاخیر نہیں کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P