ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ درجنوں ڈرونز سے امارات کے الظفرہ اور المنہاد اڈوں پر حملہ کیا، ریڈار نظام اور امریکی فوجیوں کے تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین کے شیخ عیسیٰ اڈے پر بھی ریڈار تنصیبات پر حملے کئے، کویت میں امریکی اڈے علی السالم میں کمانڈ سینٹر پر میزائل اور ڈرون داغے، حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ڈرون ہینگر کو نشانہ بنا کر متعدد امریکی ڈرونز تباہ کر دیئے۔
پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ حملے بے گناہ شہریوں اور شادی کی تقریب کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں کئے گئے۔
واضح رہے کہ اردن نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردن کی فضائی حدود میں13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے،10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔
پاسداران انقلاب نے اردن میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا ہوگا
