بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری شکایات پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، اگر نوٹس لے لیا جاتا تو آج ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ بحال ہوسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی احتجاج کرنے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آج کے انتخابات میں بیلٹ بکس بھرنے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر پولنگ سٹیشنوں سے نکالنے کے حوالے سے متعدد تحریری شکایات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا اور کم از کم دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P