بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسور میں پاپڑ کے پیکٹ سے ملنے والی پلاسٹک کی گیند ایک 5 سالہ بچے کے گلے میں پھنسنے کے باعث بچہ دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کرناٹک کے گاؤں گوری پورا میں پیش آیا، اہل خانہ فوری طور پر بچے کو طبی امداد کے لیے لے گئے، تاہم اس کی جان نہ بچائی جا سکی، بچہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔
پولیس کے مطابق پلاسٹک کی یہ گیند پاپڑ کے پیکٹ میں مفت چیز کے طور پر موجود تھی جسے بچے نے حادثاتی طور پر نگل لیا، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے اس واقعے کی تاحال کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور مزید کارروائی کا انحصار باضابطہ شکایت درج کرائے جانے پر ہوگا۔
