آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی یوگنڈا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر یوگنڈا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے کھلاڑیوں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، دونوں ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
اس موقع پر یوگنڈا کے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کو اپنی پلئنگ شرٹس بھی پیش کیں جبکہ تمام کھلاڑیوں کے ہمراہ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔