سرفراز بگٹی کا مولانا ہدایت کے ساتھ مل کر گوادر سے بارش کا پانی نکالنے کا اعلان

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ مل کر گوادر سے بارش کا پانی نکالیں گے۔

بلوچستان اسمبلی سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے پہلا اعلان گوادر سے بارش کا پانی نکالنے سے متعلق کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سے منتخب ہونے والے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ مل کر گوادر سے بارش کا پانی نکالیں گے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ صوبےکے نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل ادارے کھولیں گے اور صحت کے نظام کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P