بھارت نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب وقت گزر چکا، ٹرمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب وقت گزر چکا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکی مصنوعات کی درآمدات پر ٹیرف صفر کرنے کی پیش کش کی ہے، لیکن اب وقت گزر چکا ہے، انہیں ایسا بہت پہلے کرنا چاہیے تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بات بہت کم لوگ یہ بات سمجھتے ہیں کہ ہمارا بھارت کے ساتھ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ کاروبار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے الفاظ میں، وہ ہمیں بڑے پیمانے پر اشیاء فروخت کرتے ہیں، ہم ان کے سب سے بڑے ’کلائنٹ‘ ہیں، لیکن ہم انہیں بہت کم چیزیں برآمد کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.