مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 658 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 5,186 روپے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 416 روپے تک جا پہنچا۔

ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ چاندی 52 روپے بڑھ کر 3,834 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 45 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 287 روپے میں فروخت ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P