پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کا کہنا ہےکہ پاکستان ہرات میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اورحملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر ے کی مذمت کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.