پاکستان – صفحہ 79 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم

پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد […]

پیپلزپارٹی کی ڈیڈلائن گزر گئی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ موخر

وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہیں دیا جب کہ پیپلزپارٹی کی دوپہر دو بجے تک کی ڈیڈلائن گزر گئی۔ نئے وزیراعظم کیلئے نام فائنل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کواستعفیٰ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، چودھری انوار الحق نے مہلت کے دوران […]

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پردراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں […]

وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر […]

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، چند روز میں اہم پیشرفت کا امکان

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے جب کہ حکومت سازی کے لئے اگلے چند روز میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ مزید پیچیدہ اور طول پکڑ گیا، پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک میں شامل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ سے رابطہ کیا، بیرسٹر […]

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام پر […]

وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے، نواز شریف کی شہباز شریف سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ  پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد و صدر نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی […]

صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ

صدر آصف  علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو […]

عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام کی بہتری پر تمام ججز اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اورہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ […]

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف […]