Trending
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
- گناہ گاروں کو بری کرنا ایک بے گناہ کو سزا دینے سے بہتر ہے، سپریم کورٹ
- ہم مشکل حالات میں اپنے دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی
- Daily Mashriq Quetta 09-05-2026
- Daily Mashriq 09-05-2026
- مشیرِوزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کی قیادت میں پاک فوج سےاظہارِیکجہتی کیلئےعظیم الشان ریلی
- ہمیں ابھی تک ایران سے جواب موصول نہیں ہوا، آج ملنا چاہیے : مارکو روبیو
Browsing Category
پاکستان
ملک بھر میں عام انتخابات ، 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کل ہوں گے، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو گا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنا نمائندہ چنیں گے، 882 […]
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سامان کی ترسیل جاری
کل ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے لیے ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے […]
عمران خان، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا؛ شیخ رشید اورشاہ محمود محروم
سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل […]
امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات […]
آج رات کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے پر کارروائی ہوگی: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا ہے کہ چھ فروری 2024 کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی […]
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آزاد امیدوار عفت طاہرہ سومرو چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔ لودھراں میں این اے 155 سے عفت طاہر سومرو تحریک انصاف کی آزاد حیثیت میں امیدوار تھیں۔ انہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور اُن کے حق […]
پی ٹی آئی کے نوجوان نفرت ختم کریں میں بھی سب کچھ بھلادوں گی، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں عوام کو گواہ بناکر کہتی ہوں کہ میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو پیغام دیتی ہوں کہ وہ بھی نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔ قصور کھڈیاں خاص میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہا گیا […]
شاہد خاقان عباسی نے مری میں ن لیگ کے بڑے اجتماع کا بائیکاٹ کردیا
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما شاہد خاقان عباسی نے پیر کی سہ پہر مسلم لیگ (ن) کے بڑے عوامی اجتماع کا بائیکاٹ کیا جس سے اس کے قائد نواز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب اور دیگر نے خطاب کیا تھا۔ اپنے آبائی شہر اور سیاحوں کے لیے پہاڑی تفریحی مقام […]
انتخابات شفاف ہونگے عوام فیصلہ کریں قیادت کس جماعت کو دینی ہے، وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں انتخابات میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔ یہ بات نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دولت مشترکہ کے مبصر گروپ سے ملاقات میں کہی۔ مبصر گروپ نے سربراہ ڈاکٹر گُڈلَک ایبیلے […]
نواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا لیکن کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا گیا لیکن کبھی کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا، یہ ہے عوام کا نواز شریف ہے۔ قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں ترقیاتی کام کی جس […]