Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

یہ اعزاز قوم کی امانت، نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر […]

ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم […]

فیلڈ مارشل ایوب خان کے بعد دوسرے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سید گھرانے میں پیدا ہونے والے جنرل سید عاصم منیر دوسرے فوجی اعلیٰ آفیسر ہیں جنہوں نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے۔ جنرل سید عاصم منیرکے والدین تقسیم برصغیر پاک وہند کے وقت جالندھرسے ہجرت کرکے پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پھر راولپنڈی کے […]

مقتولہ نور مقدم، مجرم کے درمیان ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے، یہاں نہیں، جج سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مقتولہ اور مجرم ظاہر جعفر دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں، لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے، اس قسم کا رشتہ مذہب […]

بلاول کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو وزارت خارجہ میں بریفنگ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے دوست ممالک کے دورے کرنے اور پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی کو آج شام بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول […]

اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی […]

وفاقی حکومت کا 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار بند رہیں گے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا […]

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ عمران خان نے وکلا کی عدم موجود گی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا، جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہ آئے۔ لاہور پولیس کی 11 […]

بھارت اسرائیل ہے نہ پاکستان فلسطین، دوبارہ حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا: پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، اگر اب بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو پاک بھارت صورتحال پر خصوصی انٹرویو […]

دفتر خارجہ نے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ بھارتی فوج نے خود اپنی جاری کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، بعض بھارتی میڈیا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More