Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ اور ثالث ممالک غزہ میں مکمل جنگ بندی کرانے میں ناکام
ٹرمپ انتظامیہ اور دیگر ثالث ممالک غزہ میں مکمل جنگ بندی کرانے میں ناکام ہو گئے، صیہونی فورسرز کے غزہ بھر میں زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت21 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے التفاح اور الزيتون علاقوں میں 14 افراد کو شہید کر دیا […]
محمود خان اچکزئی کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش
قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا۔ خط میں انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور […]
بلوچستان میں ظلم و زیادتی اور محرومی کا بیانیہ دہشت گردی کو چھپانے کے لیے بنایا جاتا ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بلوچستان واقعے پر بحث سمیٹ دی جب کہ بلوچستان میں دہشتگردی کاروائیوں کی مذمت اور عسکری اداروں کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گرد […]
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی۔ حالیہ دہشت گردی بلوچستان کے استحکام کیخلاف ایک بیرونی منظم سازش کی کڑی ہے، شواہد سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ ان حملوں کے پس پردہ بھارت اور غیر ملکی عناصر کا گٹھ جوڑ اور سہولت کاری […]
میچ کے بائیکاٹ پر کیا آئی سی سی پاکستان کو سزا دے سکتا ہے؟ سابق چیئرمین کا انکشاف
بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا آئی سی سی پر پاکستان کو سزا دینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ پر کسی قسم کی سزا نہیں […]
پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزے معطل، ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج
ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ […]
ہائیکورٹس کا اختیار محدود، جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کریں: آئینی عدالت
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین میں ہائیکورٹس کا دائرہ اختیار محدود ہے، اسی کے مطابق جذبات کے بجائے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت ایک طالبعلم کو اسپیشل […]
اسرائیل میں پہلی بار ایک مسلم خاتون عربی زبان کی فوجی ترجمان مقرر
اسرائیلی فوج نے ایک غیر معمولی فیصلے میں میجر ایلا واویا کو عربی زبان کی نئی فوجی ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلم خاتون آفیسر ایلا واویا آنے والے چند ہفتوں میں کرنل اویخائی ادرعی کی جگہ سنبھالیں گی جو گزشتہ 20 برس سے یہ ذمہ داری نبھا رہے […]
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ پنجگور میں […]
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک جنرل سٹاف کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے گارڈ آف […]