Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری مقام رکھتا ہے۔ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں مسلمانوں کو ایک آزاد وطن ملا اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ […]
بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مارچ (شام/رات) کو ملک میں داخل ہوگا جو بلوچستان کے راستے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا اور 27 مارچ تک […]
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چند شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک بند
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چند شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ معاون وزارت داخلہ بلوچستان باربر یوسف زئی کے مطابقسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چند شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے یہ […]
23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، علی مدد جتک
کوئٹہ (خ ن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور خودمختار وطن کے قیام کا عزم کیا۔انہوں […]
کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس معطل
کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد […]
ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے مؤخر کردیئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے پانچ دن کے لیے مؤخر کردیئے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران دونوں ممالک کے درمیان “بہت اچھی […]
ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
ایران نے ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی […]
پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی کے بعد ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں آج تک کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے […]
عمران خان کا پمز اسپتال میں معائنہ، میڈیکل بورڈ نے بینائی تسلی بخش قرار دیدی
پمزکے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز اسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن […]
ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان
ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔ برطوی اخبار کے مطابق ائیرلائن انڈسٹری کورونا وباکےبعد بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے،جنگ کے سبب […]