Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

سٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 947 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ […]

بلوچستان ہائی کورٹ کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے […]

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے: سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی […]

ملائیشیا کے ساتھ باہمی مفادات کے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال […]

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا جس سے قیمت […]

غزہ امن منصوبے پر تیزی سے آگے بڑھیں: ٹرمپ کا فریقین پر زور

ڈونلڈ ٹرمپ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر "تیزی سے آگے بڑھیں” اور پہلے مرحلے پر عمل درآمد کو اسی ہفتے مکمل کرلیا جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں حماس کے وفد کی قیادت خالد الحیا کر رہے ہیں جنھیں اسرائیل نے دوحہ میں نشانہ […]

امریکی صدر کا حماس کو معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا الٹی میٹم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کو غزہ معاہدے کے لیے اتوار شام 6 بجے تک کی مہلت دے دی ہے، خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اتوار کی شام تک کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اسے ’آخری موقع‘ قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے […]

شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے عناصر […]

افغان وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی عاضی طور پر ختم، بھارت کا دورہ کرسکیں گے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی کمیٹی کی جانب سے عائد سفری پابندی کے عارضی خاتمے کے بعد افغان وزیرخارجہ بھارت کا دورہ کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ پر عائد سفری پابندی […]

بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن آج رات تک سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More