سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا جس سے قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے ہو گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.