Browsing Category
بین الاقوامی
بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے، طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ […]
افغانستان؛ طالبان نے 36 افراد کو سرعام کوڑے مارے؛ قید کی سزائیں بھی
افغانستان کے صوبے خوست میں طالبان حکومت کی جانب سے ایک ہی روز کم از کم 36 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف جرائم میں گرفتار ان 36 ملزمان کو طالبان کی سپریم کورٹ نے نہ صرف سرعام کوڑے مارنے بلکہ قید کی سزائیں بھی سنائی تھیں۔ جس پر عمل […]
ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کو خدشہ
برطانوی نشریاتی ادارے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں بھارت کو دعوت دی ہے تاہم یہ واضح […]
افغان طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کے لیے حالات انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں: سابق افغان وزیر خزانہ
سابق افغان وزیر خزانہ انوار الحق احدی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کے لیے حالات انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں۔ افغانستان انٹرنیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پر سرمایہ کاری کے لیے ضروری فریم ورک تک موجود نہیں، قانونی فریم ورک کا فقدان ہے۔ انوار الحق احدی […]
ابوظہبی: امریکی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے اختتام پذیر
متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ میں ابوظہبی میں امریکا کی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی اہم پیشرفت کے اختتام پذیر ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں روسی یوکرینی حکام کا براہِ راست رابطہ ہوا، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہونے والی بات چیت […]
چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ، ٹرمپ کی کینیڈا کو ایک بار پھر سخت وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا تو تمام کینیڈین مصنوعات پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے واضح طور پر کہا کہ […]
واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، عالمی جریدے نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
پاکستان نے اسٹریٹجک سمجھ داری سے واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ایک ناگزیر اور قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت کر دیا، اپنی مضبوط سفارت کاری سے پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دے دی۔ پاکستان نے علاقائی تنازع کو عالمی سفارتی فائدے میں بدل کر امریکا میں اپنی اہمیت منوائی ہے۔ بین […]
آسمان پر بیک وقت 2 سورج دیکھ کر شہری حیران
روس میں آسمان پر بیک وقت 2 سورج دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ روس کے جزیرے سخالین میں دیکھنے کو ملا جسے شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس منظر کو ‘سن ڈوگ’ کہا جاتا ہے۔ روس میں بیک وقت […]
شدید سردی نے امریکا کو جکڑ لیا، 17 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، ہزاروں پروازیں منسوخ
امریکا میں شدید نوعیت کے برفانی طوفان کے باعث 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ہزاروں فضائی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ حکام کے مطابق یہ طوفان اتوار سے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے اور مشرقی ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے […]
غزہ میں امن : پاکستان نے بھی بورڈ آف پیس پر دستخط کردیے
پاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد غزہ میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن […]