Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

میانمار میں طوفان یاگی کی تباہی کاری سے66افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

طاقتور ترین طوفان یاگی نے میانمار میں بھی تباہی مچادی ، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، مختلف حادثات میں اب تک 66 افراد ہلاک ، 2 لاکھ 35 ہزار سے […]

پوپ فرانسس کی امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے روم واپس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ فرانسس کاکہنا تھا کہ کیتھولک  امریکی، صدارتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت ’کم برے‘ امیدوار کا […]

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رات سے بمباری جاری ، 19 فلسطینی شہید

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ادھر اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے […]

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر امریکی پابندیاں عائد

امریکی محکمہ خارجہ نے مبینہ طور پر پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو سامان کی ترسیل کرنے والے چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واشنگٹن نے گزشتہ سال اکتوبر 2023 میں بھی چین کی تین کمپنیوں کو پاکستان کو میزائل بنانے کے […]

اسرائیل کی یرغمالیوں کے بدلے یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی مشروط پیشکش

اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حماس تمام 101 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے اور آئندہ ہتھیار اُٹھانے سمیت شدت پسندی سے دستبرداری کی یقین دہانی کرائیں تو یحییٰ السنوار سمیت اہم رہنماؤں کو محفوظ راستہ دینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے یرغمالی […]

روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان

جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے بیلسٹک میزائل فراہم کرنے پر ایران کو یورپی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فضائی نقل و حمل سے متعلق نئی پابندیوں کا […]

صیہونی فورسز کی غزہ میں گولہ باری جاری، مزید 67 فلسطینی شہید

غزہ میں صیہونی مظالم میں کمی نہ آسکی، ڈرون حملے اور گولہ باری میں مزید 67 فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے محفوظ قرار دیے گئے المواسی کیمپ پر پھر حملہ کردیا جس میں 40 فلسطینی شہید جبکہ 60زخمی ہوگئے، صیہونی فوج نے خان یونس کے کیمپ […]

سمندری طوفان ’یاگی‘ کی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری، درجنوں افراد ہلاک

طاقت ور سمندری طوفان ”یاگی“ کی شمالی ویتنام میں تباہ کاریاں جاری، سیلاب کی زد میں آکر درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی و لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث عمارتیں گرگئیں، درخت اکھڑ گئے، انفراسٹرکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ، طوفان کے سبب مختلف واقعات […]

یوکرین کے روس پر ڈرون حملے ، خاتون ہلاک ، ماسکو کے 2 ایئرپورٹ بند

یوکرین نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے آج صبح دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے ڈرون حملے کو پسپا کردیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے کہا کہ یوکرین نے ماسکو اور مغربی روس پر اپنے اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا، […]

عمان کی جانب سے 10 روزہ مفت ویزے کا اعلان

عمان کی جانب سے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More