Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کے یمن پر بھی فضائی حملے

 اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یمن میں راس عیسیٰ اور حدیدہ کے علاقوں میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ فضائی آپریشن میں لڑاکا طیاروں نے راس عیسیٰ کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر […]

نیپال میں شدید بارشوں نے بتاہی مچادی، 129 افراد ہلاک

نیپال میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 129ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق بارش،سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث […]

اسرائیل کی لبنان میں بمباری جاری، حزب اللہ کے سینئر رہنما سمیت درجنوں افراد شہید

لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری، حزب اللہ کے ایک اور سینئر رہنما نبیل کاؤک سمیت درجنوں افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے نبیل کاؤک کی حسن نصر اللہ پر ہوئے حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی، حسن نصراللہ کے ہمراہ ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل عباس […]

حسن نصراللہ کی جاسوسی کرنیوالا ایرانی تھا، فرانسیسی اخبار کا دعویٰ

فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصراللہ پر حملے سے قبل اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔ فرانس کے معروف اخبار Le Parisien کے مطابق ایرانی جاسوس نے حسن نصراللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ اس کی فراہم کردہ معلومات […]

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

 اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی لاش تباہ حال عمارت کے ملبے سے 24 گھنٹے بعد مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ حسن نصر اللہ کی لاش […]

حسن نصراللہ کی شہادت، ٹی وی اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، نم آنکھوں سے خبر دی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ٹی وی کی خاتون اینکر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ کچھ دیر قبل حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی اور جاری بیان میں کہا گیا کہ حسن نصر اللہ […]

بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

: اسرائیل کے میڈیا نے بیروت پرحملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے داہیہ میں اسرائیل کے  رہائشی عمارتوں پر حملے میں حسن نصر […]

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ پر بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد […]

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کون ہیں ؟

حسن نصراللہ، جو لبنان اور دیگر عرب ممالک دونوں میں مقبول ہیں، حزب اللہ کا مرکزی چہرہ سمجھے جاتے ہیں ، انہوں نے حزب اللہ کو سیاسی اور عسکری طور پر مضبوط کیا۔ سيد حسن نصر اللہ سنہ 1960 میں مشرقی بیروت کے علاقے بورجی حمود میں پیدا ہوئے، ان کے والد ایک چھوٹی سی […]

بیروت پراسرائیلی حملہ؛ جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم

امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطٰی میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد  امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں پینٹاگون […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More