دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت تعمیری سفارت کاری، علاقائی تعاون اور تنازعات کے پر امن حل کے عزم کا اظہار ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کی دعوات پر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان ، […]
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، انہیں صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت تین اہم اجلاس، امن و امان، سیکیورٹی انتظامات اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کے ہر ڈویژن اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اختیارات تفویض کئے، ضلعی سطح پر بروقت اور مؤثر انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے گا، ڈپٹی کمشنر کو اختیارات ملنے سے انتظامی تاخیر بھی کم ہوگی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔