لبنان: صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمانی سیشن 9 جنوری 2025ء کو طلب
لبنان میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی سیشن 9 جنوری 2025 کو ہوگا۔ لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق لبنانی اسپیکر نے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی سیشن 9 جنوری 2025 کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ لبنان میں صدارتی عہدہ اکتوبر 2022ء سے خالی ہے۔