Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان سے تجارتی سامان ایران لے جانے والے 600 ٹرکوں کو بارڈر پر روک دیا گیا، انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کی تجویز پیش کردی گئی، تاجر نمائندے نے انکشاف کیا کہ ہمارے 600 ٹرک ایران بارڈر پر روکے ہوئے ہیں اور امپورٹ آرڈر مانگا جارہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارتی بینک اپنی کرنسی میں ایران کو ادائیگی کرتے ہیں پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا؟ […]

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور […]

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی آفر کو شفاف انداز سے قبول کیا، حکومت […]

چیمپئنز ٹرافی، قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔ شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم […]

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا […]

وزیر اعظم کا بیان مطالبات سے ہٹ کر ہے، پیشکش قبول نہیں کی جا سکتی: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا […]

امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا،30 افراد ہلاک

واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹرا سے ٹکرانے کے بعد پوتوماک دریا میں جاگرا۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے وقت طیارہ 166 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا تھا ، مسافر طیارے میں 64 مسافر جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار […]

اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن

کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان […]

غزہ جنگ بندی: حماس نے اسرائیلی خاتون اربیل یہود سمیت 8 قیدیوں کو رہا کردیا

حماس نے اسرائیلی خاتون اربیل یہود سمیت 8 قیدیوں کو ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کردیا، اسرائیلی نے تصدیق کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 5 تھائی اور 3اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے جس کے تبادلے میں اسرائیل 30 بچوں سمیت 110 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ چند روز […]

ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتی ہے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کےعوام کے لئے متحدہ قومی موومنٹ ماضی کا ایک […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More