faisaljee – صفحہ 114 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے […]

پی ٹی آئی والے ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی باہر آجائیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار […]

کالعدم تنظیمیں تخریب کاری کر سکتی ہیں، سی ٹی ڈی کا تھریٹ الرٹ جاری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کو جاری مراسلے میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے […]

سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 18 برس مکمل،متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر

سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو18 برس بیت گئے لیکن متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ فروری 2007 کو بھارتی ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت 68 بے گناہ افراد کو ریاستی دہشتگردی کا شکار بنایا، 18 فروری 2007 کو دہلی اور لاہور کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام […]

بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا: آئینی بنچ

سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں […]

26ویں ترمیم پر ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا عمران خان کا پیغام ملا ہے، سلمان اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل  رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے۔ سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے گاڑی سے اتر کر پولیس کو بانی پی […]

اڈیالہ جیل سے خطوط لکھ کر منتیں کی جارہیں مجھے بچالو: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچا لو۔ نارووال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی آج مرکز میں اس کے بھائی […]

بلوچستان میں سی پیک کے ریلوے میگا منصوبہ جات پر کام تیز کرنے کی ہدایت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں سی پیک کے ریلوے کے میگا منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ سیدال خان نے کہا کہ معدنیات، کوئلے اور زرعی اجناس کی ترسیل میں بہتری سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات نے ملاقات کی۔ سیدال […]