Asif Web desk – صفحہ 238 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کر دی

افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی تھی، جنگ بندی میں توسیع دوحہ مذاکرات کے اختتام تک کر دی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شروع ہونے والی […]

سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ […]

افغانستان سے پاکستان پر حملے اور افغانیوں کا ان میں ملوث ہونا تشویشناک ہے: وزیرِ اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملے اور افغانیوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویشناک ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف […]

سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی جہنم واصل کر دیئے

شمالی وزیرستان، لکی مروت: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج جہنم واصل کر دیئے جبکہ خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج ہلاک کر دیئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا […]

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو ارسال

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری […]

حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا […]

باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی

باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کے دھماکے سے اڑانا تھا، سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو ویران مقام پر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی […]

افغان طالبان کیساتھ عارضی جنگ بندی کا مقصد مسئلے کا قابل عمل حل تلاش کرنا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہےکہ افغان طالبان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا مقصد تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلےکا مشکل مگر قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے […]

’ ابراہام معاہدے ’ میں جلد مزید ممالک شامل ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جلد ہی ’ ابراہام معاہدے‘ (Abraham Accords) میں توسیع کی توقع ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہوگا، جس کی وجہ سے اسرائیل اور کچھ عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے […]

صدر آصف زرداری سے 4 نومنتخب سفیروں کی ملاقات، اپنی سفارتی اسناد پیش کیں

4 نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ صدر مملکت کو کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔ ایوانِ صدر پہنچنے […]