جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آ سکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آ سکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آ سکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔

’ انہوں نے کہا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، وہ ہمیشہ سے یاد ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ہم ان کے بغیر آئینی ترمیم کے لیے آگے نہیں بڑھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو بھی مطالبات ہیں، ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے، سیاست داں اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے الجھیں گے نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.